• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور‘ بے زمین کسان مزدوروں میں منصفانہ زمینیں تقسیم کرنے کامطالبہ

پشاور(لیڈی رپورٹر)پاکستان کسان مزدور تحر یک نے ملک بھرمیں جا ر ی تر قیاتی منصو بو ںکیلئے سر ما یہ کاروں کو سر کار ی زمینیں لیز پر دینے،بین الاقوامی زر عی کمپنیوںکا زراعت سے کردار ختم کر کے کار پوریٹ زراعت اورکمپنیوں کو سر کا ر ی زمین کی بند ر با نٹ فور ی بند کر نے سمیت بے زمین کسان مزدوروں میں منصفانہ طور پر زمینیں تقسیم کرنے کامطالبہ کیا۔ او کہا ہے کہ حکومت نیو لبرل پالیسیوں کو ختم کر کے کسانوں کی محر ومیاں دور کرے گزشتہ روز پشاور پر یس کلب میں پاکستان کسان مزدور تحر یک کے مر کزی ممبر آصف خان ،صو با ئی کوار ڈی نیٹر فیا ض احمد ،شہزاد بیک اور د یگرنےبے زمین کسانوں کے عالمی دن کے موقع پر پر یس کا نفر نس کر تے ہو ئے کیا۔ کہا کہ سا ل 2000ء اب تک ملٹی نیشنل کمپنیوں نے د نیا بھر میں 1591معائدوں کے ذر یعے تقر یبا پچا س ملین ایکڑ اراضی پر قبضہ کیا ہے ان میں پاکستان بھی شامل ہے جو کہ غر یب کسانون کے ساتھ سراسر انصافی ہے لیکن حکومت بھی ان کو ٹر خ رہی ہے اور راہدار ی منصوبوں میں لی جانے والی زمینیوں کامعاوضہ ابھی تک ان غر یبوں کو نہیں د یا گیا ہے ۔
تازہ ترین