• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کراچی موسیقی،فلمی اور ثقافتی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا ، استاد راحت فتح علی خان ،عاطف اسلم اور شفقت امانت علی خان نے شہر قائد میں ڈیرے ڈال لیے۔

راحت فتح علی خان نے تین روز کراچی میں گزارے،انہوں نے شہر قائد میں مختلف کنسرٹس میں آواز کا جادو جگایا ۔

انہوں نےکراچی پریس کلب میں میڈیا کے دوستوں سے ملاقات کی۔

علاوہ ازیں عالمی شہرت یافتہ سنگر شفقت امانت علی خان نے جمعہ کو مقامی ہوٹل میں شوکت خانم ہسپتال کے فنڈز ریزنگ شو میں پرفارم کیا ۔

اس موقع پر انہوں نے اپنے مشہور گیت پیش کیے ۔

دوسری جانب نوجوانوں کے سب سے زیادہ پسندیدہ گلوکار عاطف اسلم 30 مارچ کو ملیر کینٹ میں نجی اسکول میں پرفارم کریں گے ،ان کے ساتھ کوک اسٹوڈیو سے شہرت حاصل کرنے والی سریلی گائیکہ فضا جاوید بھی برصغیر کے نامور شعرا کا کلام اپنی آواز میں پیش کریں گی ۔

تازہ ترین