• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اثاثے چھپانے پر نا اہلی کیس، وفاقی وزیر توانائی کو پشاور ہائیکورٹ میں پیش ہونیکا حکم

ہری پور(آئی این پی) اثاثے چھپانے پر نااہلی کیس میں وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کو پشاور ہائی کورٹ کے ایبٹ آباد بنچ نے اگلی سماعت پر خود پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا، زرائع کے مطابق سابق ایم این اے بابر نواز خان نے پشاور ہائی کورٹ کے ابیٹ آباد بنچ میں رٹ پٹیشن دائر کر رکھی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمر ایوب نے گزشتہ انتخابات میں گوشواروں میں اپنے اثاثے ،آمدنی ظاہر نہیں کی جبکہ بنک سے بھاری قرضہ حاصل کیا گیا ان تمام کی تفصیلات عمر ایوب نے چھپائی ہیں جوکہ منی لانڈرنگ کے زمرے میں آتا ہے گزشتہ سماعت پر عمر ایوب کی جانب سے ان کے پرسنل سیکرٹری نعیم اللہ پیش ہوئے اور معزز عدالت کو بتایا کہ وفاقی وزیر بیرون ملک دورے پر ہیں پیش نہیں ہو سکتے جس پر پشاور ہائی کورٹ کے ایبٹ آباد کے دو رکنی بنچ نے اگلی سماعت 6مئی مقرر کرکے وفاقی وزیر عمر ایوب کو خود پیش ہونے کے احکامات جاری کرنے کے ساتھ متعلقہ بنکوں کو بھی نوٹس جاری کر دیے ہیں درخواست گزار بابرنواز خان کی جانب سے طاہر نعمانی ایڈوکیٹ پیش ہوئے جبکہ وفاقی وزیر عمر ایوب کی جانب سے رحمان قادرایڈوکیٹ کیس کی پیروری کر رہے ہیں یاد ہے کہ عمر ایوب کے کزن پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر یوسف ایوب بھی جعلی ڈگری کیس میں سپریم کورٹ سے تاحیات ناہل ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین