• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھوٹے گواہوں کو دفن کردیا، نظام عدل ٹھیک کرنا ہے، چیف جسٹس

اسلام آباد(آئی ا ین پی،این این آئی) چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے کہاہے کہ جھوٹےگواہوں کودفن کردیا،نظام عدل ٹھیک کرناہے، آج سےپورے ملک میں ماڈل کورٹس کام کررہی ہیں،اب ماڈل کورٹس روزانہ کی بنیادپرٹرائل کرینگی،انویسٹی گیشن افسرخودپکڑکرگواہوں کوپیش کریگا،دفاتر کی الماریوں میں فوجداری مقدمات کی فائلیں ختم ہوجائیں گی،عدالت نےقتل کےالزام میں سزا پانےوالے ملزم ظفر اقبال کو شک کافائدہ دیتے ہوئےبری کردیا، سپریم کورٹ میں قتل کے نامزد ملزم کی درخواست پرسماعت ہوئی،سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی،دوران سماعت چیف جسٹس آصف سعیدخان کھوسہ نے کہا ہم نےجھوٹے گواہان کودفن کردیا ہے،پہلے کہاجاتا تھا عدالتیں ملزمان کو بری کرتی ہیں،اب جھوٹ بولنے والوں کو بھی سزا ہو گی،ہم نے نظام عدل کو ٹھیک کرنا ہے،جو ایک جگہ جھوٹا وہ سب جگہ پہ جھوٹا ہے،عدالت نے ملزم ظفر اقبال کو شک کافائدہ دیتے ہوئےبری کردیا،ملزم ظفر اقبال پرمظفرگڑھ کےعلاقے میں غلام قاسم کوقتل کرنےکاالزام تھا،ٹرائل کورٹ نے ملزم کو پھانسی کی سزا سنائی جسے ہائیکورٹ نےعمر قیدمیں تبدیل کردیا۔
تازہ ترین