• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
حیدرآباد /سکھر( بیورو رپورٹ) حیدرآباد اور سکھر کے ناظم امتحانات کو میٹرک کے امتحانات کے آغاز پر ہی معطل کردیا گیا ہے۔ سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سندھ محمد رضی الدین نے مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ حیدرآباد ڈاکٹر مسرور احمد زئی کو پیر کے روز معطل کرکے تاحکم ثانی کام سے روک دیا ہے اور ناظم امتحانات کے عہدے کا اضافی چارج ڈپٹی کنٹرولر امتحانات حیدرآباد تعلیمی بورڈ نثار احمد سومرو کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ داکٹر مسرور احمد زئی کو نویں اور دسویں جماعت کے پہلے پرچلے کے دوران ان کے عہدے سے ہٹایا گیا ہے ۔حکومت سندھ نےثانوی و اعلی ثانوی بورڈسکھرکے ناظم امتحانات عبد السمیع سومرو کو معطل کردیاہے،سیکرٹری تعلیمی بورڈ سکھرمحمد رفیق پلھ کےمطابق ناظم امتحانات کاچارج ڈپٹی ناظم امتحانات غلام قادر چنہ کو دے دیا گیا ہے۔
تازہ ترین