پشاور (خصوصی نامہ نگار) رکن قومی اسمبلی شیر علی ارباب نے یونیورسٹی کیمپس پشاور کا دورہ کیا اور وہاں مختلف یونیورسٹیوں کی سرگرمیوں سے آگاہی حاصل کی۔ رکن صوبائی سمبلی پیر فدا محمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ پشاور یونیورسٹی کے پروفیسر یرید الحسن ضیاء نے انہیں بریفنگ دی۔ شیر علی ارباب نے اس موقع پر کہا کہ پشاور یونیورسٹی میں اصلاحات کا عمل خوش آئند ہے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے پلیٹ فارم سے اصلاحات کو تقویت دی جائے گی۔ انہوں نےپشاور یونیورسٹی کے چھ سو سے زائد کنٹریکٹ ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر موجودہ صوبائی حکومت کے ارباب اقتدار سے حل کرانے کیلئے کوششوں پر زور دیا تعاون کا یقین دلاتے ہوئے اصلاحات کے جاری عمل کو سراہا اور زور دیا کہ جامعات کی ترقی میں روڑے اٹکانے والوں کے ساتھ قانون کے مطابق نمٹا جائے ،یونیورسٹی کی خودمختاری کے ساتھ شفاف احتساب کے عمل کو جاری رکھا جائے گا اس موقع پر دونوں جانب سے اتفاق کیا گیا کہ صحت اور پرائمری نظام تعلیم کی طرح اعلیٰ تعلیم کے شعبے کو نفع اور نقصان سے ہٹ کر دیکھنے کے بیانیہ کی معاشرے اور حکومتی حلقوں میں اثر پزیری ضروری ہے۔