• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور یونیورسٹی‘ نئی آسامیوں کی منظوری شعبہ سربراہوں کی تعیناتی کی توثیق

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پشاور یونیورسٹی سنڈیکیٹ نے کیمپس مینجمنٹ سلوشن، فنڈ ریزنگ اور کمیونیکیشن کے لئے نئی آسامیوں کی منظوری دے دی ‘جبکہ مختلف شعبہ جات کے سربراہوں کی تعیناتی کی توثیق بھی کر دی۔ سنڈیکیٹ کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں رجسٹرار، ڈینز، اساتذہ،ایچ ای سی، خزانہ اور اسٹیبلشمنٹ کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں آڈٹ سیکشن کے لئے پانچ آڈیٹرز کی تعیناتی کی توثیق کی گئی ، بےقاعدگی کمیٹی کی نان ٹیچر آسامی کے لئے ظفر اللہ کا نام منظور کرلیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی حکومت کے توسط اور لابنگ کے ذریعے کنٹریکٹ ملازمین کی مدت ملازمت کے لئے لائحہ عمل پر اتفاق کیا گیا، 17 دسمبر 2005ء سے پروفیسر معراج الاسلام ضیاء کی پروفیسر کی حیثیت سے تعیناتی کو منظور جبکہ دو آئٹمز کو اگلے اجلاس کے لئے موخر کر دیا گیا۔
تازہ ترین