• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استاد بڑے غلام علی خان کا 117 واں یوم پیدائش


کلاسیکل موسیقی کی دیو مالائی شخصیت استاد بڑے غلام علی خان کے مداح ان کا آج 117 واں یوم پیدائش منا رہےہیں۔

انہیں کلاسیکل موسیقی کے تما سر ،تالوں اور راگوں پر جو دسترس حاصل تھی وہ انکے ہم عصر اساتذہ بھی کبھی حاصل نہ کر سکے، استاد بڑے غلام علی خان صاحب انیس سو دو میں لاہور میں پیدا ہوئے جن کے والد علی بخش بھی منجھے ہوئے موسیقار تھے ۔

آپ کا تعلق ہندوستانی کلاسیکل میوزک کے پٹیالہ گھرانے سے تھا ۔

بڑے غلام علی خان صاحب کو چھ برس کی عمر سے ہی گلوکاری سے عشق ہو گیا تھا جو چھیاسٹھ برس تک جاری رہا ۔

انہوں نے ہندوستانی کلاسیکل گلوکاری کی ذمے داریوں کو نہ صرف سنبھالا بلکہ اس میں جدت پیدا کی ۔ انہوں نے کلاسیکل میوزک میں ایک علیحدہ طرز متعارف کروائی جسے پٹیالہ قصور اسٹائل سے تعبیر کیا جاتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ انہیں استاد اعظم کے نام سے نوازا گیا جبکہ انیس سو باسٹھ میں انکی خدمات پر انہیں سنگیت ناٹک اکیڈمی ایوارڈ اور پدما بھوشن ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ۔

انیس سو چوالیس میں کلکتہ میں اپنے پہلے ہی شو میں انہوں نے اپنی کامیابی کے جھنڈے گھاڑ دئیے ۔

انہیں دھروید،بہرام خانی ، راگ بہنگ، خیال،ایک تال،درت، راگ درباری اور راگ ملہار پر دسترس حاصل تھی ، پچیس اپریل انیس سو ارسٹھ کو کلاسیکل میوزک کا بے تاج بادشاہ حیدر آباد میں حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گیا۔

تازہ ترین