• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور یونیورسٹی ملازمین جائنٹ ایکشن کمیٹی کی انتظامیہ کو ڈیڈ لائن

پشاور (خصوصی نامہ نگار) اساتذہ، درجہ سوئم، چہارم اور انتظامی افسران کی تنظیموں پر مشتمل پشاور یونیورسٹی ملازمین کی جائنٹ ایکشن کمیٹی نے یونیورسٹی انتظامیہ کو آٹھ اپریل کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ انتظامیہ نے مطالبات کو سنجیدگی سے حل نہیں کیا تو انتظامی بلاک کے سامنے مشترکہ جنرل باڈی اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ یہ ڈیڈلائن پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (پیوٹا) کے صدر ڈاکٹر فضل ناصر کی صدارت میں ہونے والے ہنگامی اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس میں ڈاکٹر فضل شیر، مظہر اللہ، فرمان اللہ، نصر اللہ، محمد عالمزیب اور مذکر شاہ شریک ہوئے۔ اجلاس میں اس امر پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ یونیورسٹی انتظامیہ ملازمین کے جائز مطالبات پر ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے جس کی وجہ سے ان میں بے چینی بڑھ رہی ہے۔
تازہ ترین