• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور‘ ایف سی پی ایس ٹو میں نو سپیشلٹیز غیر پرکشش قرار

پشاور (خصوصی نامہ نگار) وزیر اعلیٰ کی منظوری اور محکمہ خزانہ سے مشاورت کے بعد محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے ایف سی پی ایس ٹو میں انستھیزیا، ایمرجنسی میڈیسن، کریٹیکل کیئر، تھوراسک ترجری، ہزٹوپتھالوجی، کلینکل ہیماٹالوجی، کیمیکل پتھالوجی، مائیکرو بیالوجی اور ری ہیبلی ٹیشن میڈیسن کو غیر پرکشش سپیشلٹیز قرار دیا ہے جن میں سپیشلائزیشن کرنے والوں کو ماہانہ 30 ہزارروپے کا اضافی پیکیج دیا جائے گا۔ ان سپیشلٹیز کے لئے علی الترتیب 18، چھ، ایک، چار، چار، چھ، ایک، دونشستیں ہوں گی۔ محکمہ صحت کے اعلامیہ کے مطابق اضافی پیکیج پر سالانہ ایک کروڑ ، 51 لاکھ اور 20 ہزار روپے اخراجات آئیں گے جن کا انتظام منظور شدہ بجٹ سے کیا جائے گا۔
تازہ ترین