• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مواصلاتی رابطے کو جدید اور سہل بنانے والی سائنسی ایجاد موبائل فون آج46برس کا ہوگیا۔

3اپریل 1973کوپہلا موبائل ایجاد کرنے والے موبائل کمپنی کے سائنسدان نے اس موبائل سے اپنی اہلیہ کو پہلا فون کیا تھا۔

ساڑھے تین کلوگرام وزنی پہلے موبائل فون سے صرف 20منٹ بات چیت کرنے کی سہولت متعارف کروائی گئی۔

انسانوں کے درمیان آسان رابطے اور کہیں بھی کسی بھی جگہ فوری رابطے کا نظام متعارف کروانے والی اس جدید نے 4دہائیوں میں جدت کے کئی روپ لیے اور انسانی زندگیوں کو آسان سے آسان تر بناتا گیا۔

انسانوں کی زندگی میں ایک ضروری عنصر کی طرح شامل ہونے والی اس ایجاد کو45سال مکمل ہونے پر دنیا بھر میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیاجارہاہے جس میں اس جدید آلے کو بنانے والے سائنسدانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائیگا۔

تازہ ترین