• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8 دن بعد مقدمہ درج کراکر کہتے ہیں عدالت انصاف نہیں کرتی، چیف جسٹس

اسلام آباد (نمائندہ جنگ، جنگ نیوز) عدالت عظمیٰ نےسات سال قبل فیصل آباد میں اپنی بیوی کو زندہ جلانے کے جرم میں ہائی کورٹ سے سزائے عمر پانے والے ملزم محمد عمران کی اپیل کی سماعت کے دوران ملزم کوشک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ 8؍ دن بعد مقدمہ درج کرا کر کہتے ہیں عدالت انصاف نہیں کرتی۔ عدالت نے قتل کے ایک اور مقدمہ میں سزائے موت کے دو ملزموں کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے انہیں بھی شک کی بنیاد پر بری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے بدھ کے روز ملزم کی اپیل کی سماعت کی تو فریقین کے دلائل سننے اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد چیف جسٹس نے کہاکہ ملزم پر 2012 میں فیصل آباد میں اپنی بیوی کو زندہ جلانے کا الزام تھا،مرحومہ کی میڈیکل رپورٹ استغاثہ کی کہانی کی نفی کرتی ہے ،بادی النظر میں مرحومہ کے شوہر کیخلاف 8 روز بعد ایف آئی آر کا اندراج سوچی سمجھی چیز لگتی ہے، ملزم کے سسرال کی بعد میں نیت خراب ہوئی کہ شاید کچھ پیسے مل جائیں گے۔
تازہ ترین