• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم بی آر ٹی منصوبے پر پرویز خٹک کیخلاف ایکشن نہیں لینگے،تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سینئر تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ پشاور بی آر ٹی انسپکشن ٹیم کی رپورٹ میں بہت کم کوتاہیوں کی نشاندہی کی گئی ہے، اس رپورٹ میں مالی کرپشن کا احاطہ نہیں گیا ،وزیراعظم بی آر ٹی منصوبے پر سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کیخلاف کوئی ایکشن نہیں لیں گے، فواد چوہدری کا یہ پوچھنا جائز نہیں کہ نواز شریف ابھی تک اسپتال کیوں نہیں منتقل ہوئے، وزیراطلاعات کا نواز شریف کی صحت سے متعلق سوال کرنا بنتا ہے، پچھلے دو ماہ نواز شریف کی صحت کو انتہائی خطرے میں بتایا لیکن جونہی چھ ہفتے کا ریلیف ملا راوی نے چین ہی چین لکھنا شروع کردیا۔ان خیالات کا اظہار حفیظ اللہ نیازی، سلیم صافی، حسن نثار، ارشاد بھٹی، بابر ستارا ور بینظیر شاہ نے جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان ابصاء کومل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میزبان کے پہلے سوال پشاور بی آر ٹی کی ناقص منصوبہ بندی، انسپکشن ٹیم کی کارروائی کی سفارش، کام میں غفلت پچھلے دورِ حکومت میں ہوئی، کیا وزیراعظم سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کیخلاف ایکشن لیں گے؟ کا جواب دیتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ پشاور بی آر ٹی انسپکشن ٹیم کی رپورٹ میں بہت کم کوتاہیوں کی نشاندہی کی گئی ہے، اس رپورٹ میں مالی کرپشن کا احاطہ نہیں گیا ہے، وزیراعلیٰ کے پی کو اندازہ ہوگیا ہے کہ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد ٹریفک کا مسئلہ مزید سنگین ہوجائے گا، وزیراعظم سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو بچارہے ہیں ۔

تازہ ترین