• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور یونیورسٹی اور سسکو اکیڈمی آف نیٹ ورکنگ کے درمیان معاہدہ

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پشاور یونیورسٹی اور سسکو اکیڈمی آف نیٹ ورکنگ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت طے پا گئی جس پروائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان اور سسکو اکیڈمی آف نیٹ ورکنگ کے سکول انگیجمنٹ پروگرام کے ڈائریکٹر سہیل انجم نے دستخط کیے۔ اس موقع پر پشاور یونیورسٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اطہر بنگش، پیوٹا کے صدر پروفیسر ڈاکٹر فضل ناصر، پرنسپل یونیورسٹی پبلک سکول ،پرنسپل یونیورسٹی ماڈل سکول اور چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آ ف کمپوٹر سائنس پروفیسر شاہ خسروبھی موجود تھے۔ معاہدے کے تحت یونیورسٹی پبلک سکول اور یونیورسٹی ماڈل سکول کے اول تا ہشتم جماعت کے طلباء اور طالبات کو کمپیوٹر کی جدید تعلیم سے روشناس کرایا جائے گاانہیں جدید تقاضوں کے مطابق کمپوٹر کی تعلیم دی جائے گی۔ سسکو نیٹ ورکنگ اکیڈمی کے سی ای او مسٹر محمد جینی نے سسکو کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ مستقبل قریب میں پشاور یونیورسٹی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس میں سسکو اکیڈمی قائم کی جائے گی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان نے پشاور یونیورسٹی میں سسکو اکیڈمی کےقیام کا فیصلہ خوش آئند قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ سسکو کے نمائندگان یونیورسٹی کے ساتھ اس کائوش کوعملی شکل دینے میں ہر ممکن تعاون کریں گے۔ ادھر پشتو زبان کی ترویج، صوتی اور ڈیجیٹل اشاعت کے لئے بھی دو معاہدے طے پا گئے جن ک ذریعے اقتصادیات، پشتو تحقیق کو پشتو اور دیگر زبانوں میں متعارف کرانے ، پشتو ادب اور بچوں کے ادب کو دونوں زبانوں میں تراجم کئے جائیں گے۔مفاہمت کی یادداشت انٹر لٹ فائونڈیشن اور نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر و ایمرجنگ سائنسز پشاور(فاسٹ) اور پشتو اکیڈیمی کی مشترکہ کوششوں سے ہوئی ،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان ، ڈائریکٹر پشتو اکیڈیمی پروفیسر نصر اللہ وزیر ، انٹر لٹ فائونڈیشن امین بھٹی اور ڈاکٹر محمد طارق نے یادداشتوں دستخط کئے مفاہمت کی یادداشتیں بالترتیب تین اور پانچ سالوں کیلئے ہوں گی۔
تازہ ترین