پشاور میں پلاسٹک بیگز کےاستعمال پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔
محکمہ امداد،بحالی اورآبادکاری نے متبادل کےطورپرکاغذ یا کپڑے کےتھیلےاستعمال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
محکمہ امداد ،بحالی اورآباد کاری کی جانب سے مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق سرکاری دفاتر کے احاطے میں پلاسٹک کے لفافے پر پابندی پر عمل درآمد کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے۔
مراسلے کے مطابق پلاسٹک سے بنے لفافے اور تھیلے انسانی صحت اور ماحول کیلئے انتہائی خطرناک ہیں،اسلئے متبادل کے طور پر کاغذ یا کپڑے کے تھیلے استعمال کئے جائیں اور پلاسٹک کے لفافوں کا استعمال فوری ترک کیا جائے۔