• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کا ہتھکڑی لگانا غیر شرعی ہے، اسلامی نظریاتی کونسل

اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ نیب کا ملزموں کو ہتھکڑیاں پہنانا اسلامی شریعت اور پاکستانی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

اجلاس کے بعد چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے گفتگو میں کہا کہ جرم ثابت ہونے سے قبل ملزم کو میڈیا کے سامنے پیش کرنا ہتک اسلام اور تکریم انسانیت کے منافی ہے۔

کونسل کی جانب سے نیب آرڈیننس جانچنے کے لیے جسٹس رٹائرڈرضا خان کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے، کمیٹی جائزہ لے گی کہ کون سا نیب قانون شریعت کے خلاف ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کی بصیرت پرانہیں خراج تحسین بھی پیش کیا۔

کونسل نے عورت مارچ پربھی شدید تشویش کا اظہار کیاہے ۔

تازہ ترین