• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن یونیورسٹی کیجانب سے شاہ رخ کیلئے اعزازی ڈگری


لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کو’ یونیورسٹی آف لاء لندن ‘ کی جانب سے اعزازی ڈگری سے نوازا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن کی یونیورسٹی آف لاءنے فلاحی کاموں کے لیے شاہ رخ خان کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری دی ہے۔ گزشتہ روز 350طالب علموں کے تقسیم اسناد کے موقع پر انہیں یہ اعزاز دیا گیا۔


کنگ خان نے یہ خبر سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے انہوں نےڈگری کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی اور یونیورسٹی آف لاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ اُن کی نیک خواہشات تمام گریجویٹ ہونے والے تمام طلبا کے ساتھ ہیں۔

شاہ رخ خان نے مزید لکھا کہ یہ اعزازہماری ٹیم ’میر فاؤنڈیشن‘ کی حوصلہ افزائی کرے گا کہ وہ خود مختارطور پراس ضمن میں اپنی کوششیں جاری رکھے۔ (شاہ رخ خان کی میر فاؤنڈیشن ایک غیر منافہ بخش تنظیم ہے جو women empowerment کے لیے کام کرتی ہے)

شاہ رخ خان کا انٹرویو میں کہنا تھا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ امدادی و خیراتی کام بہت خاموشی و احترام کے ساتھ کرناچاہیے، اس کا ڈھنڈورا نہیں پیٹنا چاہیے ورنہ اس کا مقصد فوت ہو جاتا ہے۔ میری خوش نصیبی ہے کہ عوامی شخصیت ہونے کے ناطے میں ایسے کام کر سکتا ہوں جو میرے دل کے قریب ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں سرگرم طور پر خواتین کو بااختیار بنانے، غریب کی بحالی اور انسانی حقوق جیسے معاملات سے وابستہ رہا ہوں۔ میرا خیال ہے کہ دنیا نے مجھے بہت کچھ دیا ہے اور اس ڈگری سے خود پر فخر محسوس کر رہا ہوں، میں خود کو اس ڈگری سے نوازے جانے کےلئے سب ہی سے اظہار تشکر کرتاہوں۔‘


واضح رہے کہ شاہ رخ کو اس کے علاوہ ماضی میں کئی یونیورسٹیز کی جانب سے اعزازی ڈگریوں سے نوازا جا چکا ہے۔ جن میں مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی، یونیورسٹی آف ایڈن برگ اور یونیورسٹی آف بیڈ فورڈ شائر شامل ہیں۔

تازہ ترین