• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے سپراسٹار علی ظفر اور مایا علی کی سپرہٹ فلم طیفا ان ٹربل کے پچاس کروڑ کا بزنس مکمل ہونے پر کراچی کے علاقے ڈیفنس میں شاندار جشن منایا گیا، فنکاروں، ہنرمندوں، موسیقاروں، فلم سازوں، ہدایت کاروں اور فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ماڈلز کا میلہ لگ گیا۔


اس موقع پر فلم طیفا ان ٹربل کی کامیابی کی خوشی میں ہر چہرہ دمک رہا تھا، جہاں نظر پڑتی تھی، شوبزنس کے ستارے جگمگا رہے تھے۔

ایک طرف ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘کے ہیرو ہمایوں سعید، علی ظفر کو مبارک باد دے رہے تھے، تو دوسری طرف ’لوڈویڈنگ ‘ کے ہدایت کار نبیل قریشی اور پروڈیوسر فضا علی مرزا فلم کی تمام کاسٹ کو مبارک باد دے رہیں تھیں۔

فلم’ رانگ نمبر 2‘ کے ہدایت کار یاسر نواز، ندا یاسر،’ لاہور سے آگے‘ کے پروڈیوسر وجاہت رئوف، نام ور گلوکار عمّو، ٹیلی ویژن انڈسٹری کے سینئر اداکار محمود اسلم، بہروز سبزواری، جاوید شیخ کے صاحب زادے اور مشہور اداکار شہزاد شیخ، نامور گلوکارہ کومل رضوی، معروف کوریو گرافر حسن رضوی، خوب صورت ماڈل نادیہ حسین، نبیلہ اور طیفا ان ٹربل کے ہدایت کار احسن رحیم اور فلم کی پروڈیوسر عائشہ علی ظفر تمام مہمانوں سے مبارک باد وصول کرتے رہے۔

سپراسٹار علی ظفر نے اس موقع پر اپنے مداحوں کو خوش خبری سناتے ہوئے کہا کہ جس طرح آپ نے طیفا ان ٹربل کو کام یاب بنایا، اب میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس کا شان دار سیکوئل بنایا جائے، جس کا نام طیفا ان ٹربل پارٹ ٹو ہوگا۔ یہ فلم آئندہ برس ریلیز ہوگی۔ میں اپنی ٹیم کے ایک، ایک ہنرمند اور فنکار کی دل سے قدر کرتا ہوں اور خاص طور پر اپنی بیگم عائشہ، جو اس فلم کی پروڈیوسر بھی تھیں، کا شکرگزار ہوں۔

علی ظفر نے مزید کہا کہ مجھے چھنّو کے زمانے میں احسن رحیم نے بہت پروموٹ کیا، آج میں ان کی وجہ سے سپراسٹار بنا ہوں۔ کراچی کے تمام فن کار دوستوں کا شکریہ جو آج کی تقریب میں شریک ہوئے اور میری خوشیوں کو دوبالا کیا۔

علی ظفر نے ہمایوں سعید کو تالیوں کی گونج میں اسٹیج پر بلایا اور کہا کہ میں ان کی بڑی عزت کرتا ہوں، انہوں نے تین سپرہٹ فلمیں، پاکستان فلم انڈسٹری کو دیں۔

جواب میں ہمایوں سعید نے علی ظفر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے پاس ڈراموں کے لیے گانے لے کر آتے تھے اور میں ان کو ہمیشہ یہ کہتا تھا کہ تم فلموں میں ہیرو آئو، زبردست کامیابی ملے گی، اور پھر ایسا ہی ہوا۔

علی ظفر کی جانب سے تمام فن کاروں کو شاندار ڈنر بھی دیا گیا۔

تازہ ترین
تازہ ترین