• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارٹی کارکنوں میں خوف وہراس پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے،غلام نبی مری

کوئٹہ (پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری نے بیان میں جتک سٹاپ چالو بائوڑی کے درمیان پارٹی کارکن فداحسین مری پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے حملے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی ممبر گزشتہ شب ماموں زاد بھائی کی شادی میں شرکت کیلئے جا ر ہا تھا ،جتک سٹاپ پہنچنے پر موٹر سائیکل سواروں نے ان کو گھیر کر حملے کی کوشش کی اسی دوران قانون نافذ کرنے والے اہلکار وہاں پہنچ گئے توملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے انہوں نے کہا کہ بی این پی کی عوام میں بڑھتی ہوئی مقبولیت ‘ پذیرائی اور چھ نکات کے اصولی موقف نادیدہ قوتوں کو ہضم نہیں ہو رہی وہ ایسے منفی حربوںمیں مصروف عمل اور خام خیالی میں ہیں کہ پارٹی کے سیاسی و نظریاتی سوچ و فکر سے لیس کارکنان مرعو ب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ فدا حسین مری نے حالیہ انتخابات میں حلقہ پی بی 32‘ این اے 266 پارٹی امیدواروں کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیااور علاقے کے عوام نے تاریخ میں پہلی مرتبہ بڑی تعداد میں پارٹی نمائندوں کو ووٹ دیا یہی وجہ ہے کہ بہت سے عناصر اس علاقے سے تعلق رکھنے والے پارٹی کارکنوں کی سیاسی جمہوری جدوجہد کرنے کا طریقہ کار پسند نہیں وہ ان کا راستہ روکنے ‘ علاقے میں خوف و ہرا س پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ لوگوں کو بی این پی کی سیاسی جمہوری جدوجہد سے دور رکھا جا سکے۔انہوںنے کہاکہ پارٹی اپنے کارکنوں کے دفاع کی صلاحیت رکھتی ہے اس واقعہ کے اصل محرکات کو منظر عام پر لایا جائے ۔ 
تازہ ترین