پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاورکے علاقہ حیات آباد فیزتھری چوک کے قریب بی آر ٹی روٹ پر سڑک عبور کرتے ہوئے بس کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والی خاتون کی ہلاکت کے واقعہ کے بعدبی آر ٹی روٹ پر بسوں کی آزمائشی سروس عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ٹرانس پشاور نے واقعہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے اوربس سروس تحقیقات کے بعد ہی بحال ہوگی۔ ذرائع نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ محمودخان نے بھی واقعہ کانوٹس لے لیاہے اورڈپٹی کمشنر پشاور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔