لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جب سیاستدان کے پاس حرام کی کمائی آ جاتی ہے تو وہ بزدل ہو جاتا ہے،حمزہ شہباز کے گھر کے باہر 20کارکن بیٹھے ہیں ،کرپشن کرنے والوں کی کوشش ہوتی ہے کہ انہیں کوئی این آر او مل جائے ،رحیم یار خان میں پیش آنے والے حادثے کی تحقیقاتی کیلئے پہلے کمیٹی کو تحلیل کر کے نئی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے، ایم ایل ون کے معاہدے پر 27اپریل کو دستخط ہوں گے ،رائل پام کنٹری کلب کا عدالتی فیصلہ 11اپریل کو آ جائے گا۔ا ن خیالات کا اظہارا نہوں نے ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ شیخ رشید نے کہا کہ سب سے پہلے فریٹ ٹرین کی ڈی ریلمنٹ کے باعث قوم کو جو تکلیف اُٹھانی پڑی، اس کے لیے میں قوم سے معافی مانگتا ہوں اور مجھے اُمید ہے قوم مجھے معاف کردے گی۔