• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر آباد پریس کلب پر حملےکے الزام میں گرفتار 5ملزمان جیل منتقل

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سول جج وجوڈیشل مجسٹریٹ نمبر 8نے کینٹ تھانے میں درج حیدرآباد پریس کلب پر حملے‘توڑپھوڑ ‘صحافیوں پر تشدد‘ سامان نذرآتش کرنے کے الزام میں گرفتارمذہبی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 5ملزمان ناصر چنگاری‘ شاہد دانتلا‘ شاکر ‘ محمداسلم اور عاشق کو جمعہ کے روز جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کاحکم دیدیاہے۔ جبکہ سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ نمبر 10نے ہوسٹری تھانے کی حدود کمسن لڑکی حسن بانو بروہی سے شادی کے الزام میں گرفتار دولہا یوسف بروہی‘ اس کے بھائی مجید بروہی اوردلہن کے بھائی عباسی بروہی کی وکلا کے دلائل کے بعد جمعہ کو 20,20ہزارروپے کی ضمانت منظو ر کرلی ہے۔ ملزمان جیل میں قید تھے جبکہ کمسن دلہن عدالتی احکامات پر دارالامان میں ہے۔
تازہ ترین