• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعیت ضلع کچھی ،سبی ،جھل مگسی ، نصیر آباد کے انتخابات مکمل

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماء اسلام ضلع کچھی اور ضلع سبی ضلع جھل مگسی ضلع نصیر آباد کے زیر نگرانی صوبائی کنوینر مولانا عبدالخالق مری مکمل ہوئے صوبائی کنوینر کے ساتھ صوبائی معاونین مفتی غلام حیدر حاجی منظور مینگل رحیم الدین ایڈووکیٹ حاجی سمندر خان کھوسہ ضلع کچھی کے کنوینر مولوی عبدالصمد شاہوانی ضلع سبی کے کنوینر مولوی عبدالطیف ضلع جھل مگسی کے کنوینر مولانا محمد یوسف ضلع نصیر آباد کے کنوینر مولانا عبدالرحمن نے شرکت کیا ضلع کچھی کے امیر مولانا سید ارشد شاہ جنرل سیکریٹری حافظ محمد یعقوب اور ضلع سبی کے امیر مولانا محمد ادریس جنرل سیکریٹری مولانا محمد یحی منتخب ہوئے ضلع جھل مگسی کے امیر مولانا شاہد محمود جنرل سیکریٹری عبدالغفور حیدری ضلع نصیر آباد کے امیر مولانا بشیر احمد جمالی اور جنرل سیکریٹری حاجی نظام الدین لہڑی منتخب ہوئے اضلاع کے عمومی اجلاسات سے صوبائی کنوینر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹیڈ گورنمنٹ کو ابھی بھی پتہ نہیں کہ انکی حکومت ہے انکے سر پرست پریشان ہیں کہ انکو کیسے یقین دلائے ، ملک کو مختلف میں بحرانوں کے طرف دھکیلا جا رہا ہیں انہوں نے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے متعدد ملن مارچ سے خوفزدہ ہوکر اخلاقیات کے دائرے کراس کررہے ہیں فواد چوہدری نے مولانا فضل الرحمن کے حق میں جو الفاظ استعمال کیے گئے ہیں اصل میں سیاسی نابالغ نے حضرت آدم علیہ السلام کے شان میں گستاخی کیا ہے جمعیت علماء اسلام کے کارکن حکومت اور عدلیہ سے انکے خلاف کاروائی کے پرزور مطالبہ کرتے ہیں جمعیت علماء اسلام کے قیادت نے پہلے ملک محب اسلام عوام پر انکی اصلیت واضح کیا تھا آئے روز انکے وزراء کسی نہ کسی گستاخی کے مرتکب ہوتے ہیں۔
تازہ ترین