ٹھٹھہ (نامہ نگار) پیپلز پارٹی کی سینیٹر سسی پلیجو نے کہا ہے کہ سمندر کی تباہ کاریوں کا سلسلہ نہ رکا تو آنے والے کچھ عرصہ میں کراچی، ٹھٹھہ، سجاول اور بدین سمندر برد ہو جائیں گے اور اس صورتحال سے بچنے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومت کو جامع منصوبہ بندی کے تحت طویل اور کم مدتی بنیادوں پر منصوبہ بندی کرنی چاہئے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مکلی پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اور ٹیکنالوجی کے اراکین، سندھ سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز اور ماحولیاتی ماہرین رواں ماہ کے آخر میں ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع کے انڈس ڈیلٹا کی متاثرہ ساحلی پٹی کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ اس موقع پر صحافتی تنظیموں کے رہنماؤں خورشید عباسی، لالا رحمان سموں، اقبال ملاح، غلام مصطفیٰ جمالی، محبوب بروہی، شبیر بھٹی و دیگر نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔