• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس کی قیمت مزید 106 روپے اضافے کی درخواست اوگرا کو مل گئی

اسلام آباد (حنیف خالد) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کمپنی اور سوئی سدرن گیس پائپ لائنز کمپنی نے قدرتی گیس کی قیمت 106 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے کی درخواست اوگرا کو دےدی ہے چیئرمین اوگرا محترمہ عظمیٰ عادل کی سربراہی میں اوگرا کی تین رکنی ٹیم نے پبلک سماعت شروع کر دی ہے۔ پبلک سماعت کا سلسلہ 18 اپریل تک جاری رہے گا 7 اپریل کو پبلک سماعت کراچی میں کی گئی اور 10 اپریل کو کوئٹہ میں چیئر پر سن اوگرا عظمیٰ عادل اپنے اتھارٹی کے دو ممبروں کو ساتھ بٹھا کر پبلک ہیئرنگ کرے گی اسکے بعد لاہور، پشاور، اسلام آباد میں یہ خصوصی اوگرا ٹیم گیس کی قیمت میں 106 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی تجویز پر صارفین کے اعترا ضا ت سنے گی یہ اضافہ گیس کمپنیاں یکم جولائی 2019ء سے کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ 106 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو گیس کی قیمت بڑھنے سے پاکستان میں 1450 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو آج کل ملنے والی گیس صارفین کو 1556 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو میں آئندہ مالی سال میں ملا کرے گی ۔

تازہ ترین