• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھوٹکی کی نومسلم لڑکیوں کے کیس کی سماعت آج ہو گی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) گھوٹکی کی دو نومسلم لڑکیوں کی طرف سے تحفظ کی درخواست کی سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہو گی۔ عدالت عالیہ اسلام آباد کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کیس کی سماعت کرینگے۔ گزشتہ سماعت پر فاضل چیف جسٹس نے معاملے کی تحقیقات کیلئے پانچ رکنی انکوائری کمیشن تشکیل دیا تھا جس میں مفتی تقی عثمانی ، ڈاکٹر شیریں مزاری ، خاور ممتاز ، ڈاکٹر مہدی حسن اور آئی اے رحمن شامل ہیں۔ عدالت نے ہدایت کی تھی کہ کمیشن میں شامل ارکان کو ایک جگہ اکٹھا کر کے متعلقہ افراد تک رسائی دینا حکومت کی ذمہ داری ہو گی۔
تازہ ترین