• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرائیکی قوم سے ہر دور میں فراڈ کیا گیا، صوبہ سرائیکستان چاہتے ہیں:نخبہ تاج لنگاہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) عوامی تحریک کے مرکزی صدر سجاد احمد چانڈ یو کی قیادت میں وفد نے پاکستان سرائیکی پارٹی کی چیئرمین ڈ اکٹر نخبہ تاج لنگاہ سے ملاقات کی،سجاد احمد چانڈ یو نے کہا کہ پاکستان بنتے ہی ایک شاطر اور قابض گروہ نے پاکستان پر قبضہ کر لیا، سندھ کے حصے کا پانی وفاقی حکومت نے بند کر دیا ہے اور اس سندھ دشمنی میں پیپلز پارٹی کی حکومت برابر کی شریک ہے، جمہوریت اور وفاق کے نام پر سندھیوں،سرائیکیوں، بلوچوں اور پشتونوں کے بنیادی حقوق پر ڈ اکہ ڈ الا گیا ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ سندھی، سرائیکی،بلوچ اور پشتوں عوام مضبوط اتحاد قائم کر یں تاکہ اپنے جائز حقوق حاصل کر سکیں،چولستانی علاقےہیڈ راجکاں میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کے غنڈ وں کی جانب سے سرائیکیوں کے گھروں کو آگ لگا کر خواتین پر تشدد کی مذمت کرتے ہو ہیں اور ملزموں کی گرفتار ی اور متاثرین کو انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہیں ،ڈ اکٹر نخبہ تاج لنگاہ نے کہا کہ پاکستان سرائیکی پارٹی مظلوم سرائیکی قوم کی نمائندہ پارٹی ہے، سرائیکی قوم سے ہر دورکے حکمرانوں نے جھوٹ بول کر فراڈ کیا ہے انہیں شناخت نہیں دی جا رہی ، سرائیکی عوام صوبہ سرائیکستان چاہتے ہیں، اس موقع پر نور احمد کاتیار، مہراں سندھی، احمد نواز سومرو، ملک اللہ نواز وینس، اکبر عباسی، جاوید جنڑ اور دیگر رہنما موجود تھے۔
تازہ ترین