• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ ،ایبٹ آباد کمیشن کے سربراہ جاوید اقبال سے تفصیلی جواب طلب

پشاور(نمائندہ جنگ)پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد غضنفر خان اورجسٹس عبدالشکور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کیخلاف امریکی خفیہ آپریشن اورسابق صدر آصف علی زرداری کے مبینہ کردار کے حوالے سے ایبٹ آباد کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) جاوید اقبال سے سے تفصیلی جواب طلب کرلیا۔ دورکنی بنچ نے صحافی شاہد اورکزئی کی جانب سے سابق صدرآصف علی زرداری کی نااہلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت کی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیاہے کہ سابق صدر کو اسامہ بن لادن کیخلاف امریکی آپریشن کاپہلے سے پتہ تھا اورسابق صدر کو اطلاع تھی کہ امریکہ کارروائی کرے گا لیکن سابق صدر نے افواج پاکستان سے یہ بات چھپائی لہٰذا حقائق چھپانے پر سابق صدر کو نااہل قراردیاجائے ۔
تازہ ترین