• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور یونیورسٹی کا بھرتیوں پر سے پابندی اٹھانے کا خیر مقدم

پشاور(خصوصی نامہ نگار)پشاور یونیورسٹی نے حکومت کی جانب سے بھرتیوں پر سے پابندی اٹھانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے اساتذہ میں پائی جانے والی بے چینی بڑی حد تک ختم ہوجائے گی۔ یونیورسٹی کے ترجمان علی عمران نے محکمہ اعلیٰ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے پچھلے مہینے یونیورسٹی معاملات بارے اجلاس میں بھرتیوںپر سے پابندی اٹھانے کی یقین دہانی کرائی تھی جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے محکمہ اعلیٰ تعلیم نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔
تازہ ترین