• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرفراز نواز دل کے عارضے میں مبتلا،اسپتال میں داخل

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز دل کے عارضے میں مبتلا گئے ، انہیں لندن کے اسپتال میں داخل کردیا گیا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر کئی ماہ سے لندن میں مقیم ہیں ، گزشتہ دنوں انہیں دل کی تکلیف ہوئی ، جس کے بعد اُنہیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا، جہاں وہ زیر علاج ہیں۔

70سالہ سابق فاسٹ بولر سرفراز احمد نے55 ٹیسٹ میچوں میں 32اعشاریہ 75کی اوسط سے 177وکٹیں حاصل کیں، کسی بھی ٹیسٹ میں اُن کی بہترین بولنگ 125رنز کے عوض 11وکٹیں رہی۔

انہوں نے 45 ون ڈے انٹرنیشنل میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی اور 63وکٹیں حاصل کیں، بہترین بولنگ 27رنز دے کر 4وکٹیں رہی۔

تازہ ترین