تحریک انصاف کے پشاور کے لئے بس منصوبے (بی آر ٹی) میں ایک اور خامی سامنے آگئی۔
ہشت نگری کے مقام پر لوگوں کے گزرنے کےلئے بنائے گئے انڈر پاس میں 2 بڑی گیس پائپ لائن موجود ہیں۔
گیس لائنز کی وجہ سے گزرنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے جب کہ یہ کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں۔
بی آر ٹی منصوبے کے کوریڈور کا جنگلہ ٹوٹنے کے سبب ایک خاتون بس کی زد میں آکر جان بھی گنواچکی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی معائنہ ٹیم بھی منصوبے میں کئی خامیوں کی نشاندہی کرچکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسٹرکچر میں جگہ جگہ دراڑیں پڑگئیں،ڈیزائن میں تبدیلی کے باعث لاگت بڑھ گئی ہے۔
دوسری جانب سوئی گیس حکام کے مطابق منصوبے کے ڈیزائَن میں تبدیلی کے باعث گیس لائنز انڈر پاس میں رہ گئیں جو پی ڈی اے سے فنڈز ملتے ہی دوسری جگہ منتقل کردی جائیں گی۔