• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کٹھ پتلی کے فلسفے کو عوام نے مسترد کردیا، بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی کے فلسفے کو گھوٹکی اور پاکستان کے عوام نے مسترد کردیا، مہنگائی کے سونامی نے عوام کی زندگی اجیرن کردی، عوام ریلیف چاہتے ہیں۔


گھوٹکی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ خوش ہوں عمران خان سندھ کو اتنا وقت دے رہے ہیں، یہاں آکر جلسے کررہے ہیں، عمران خان سندھ آئیں اور بار بار آئیں لیکن یہاں آکر عوام کو دھوکا نہ دیں، یہاں آکر سندھ کے عوام کے حقوق چھیننے کی کوشش نہ کریں۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ عوام چاہتے ہیں کہ ایک کروڑ نوکریوں اور 50لاکھ گھروں کے وعدے پورے ہوں۔

تازہ ترین