پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ہزار تیار بوتلیں،بھاری مقدار میں خام مال برآمد کرکے فیکٹری کو سیل کردیا۔
کارروائی کے دوران فیکٹری ملازمین نے فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کو یر غمال بنانے کی کوشش کی ،پولیس کی آمد پرملزم موقع سے فرار ہو گئے۔
پنجاب ر فوڈ اتھارٹی نے پولیس کی مدد سے فیکٹری کو سیل کردیا ۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق فیکٹری مالکان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے ۔