• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ ٹرافی کی کراچی آمد، کنسرٹ کا اہتمام

آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی کی کراچی آمد کے موقع پر شہر میں بھرپور جشن کا اہتمام کیا گیا ، رنگارنگ کنسرٹ میں قومی ترانے کی دھن کے ساتھ ٹرافی کو کنسرٹ کیلئے پیش کیا گیا۔

کراچی میں ہونیوالے کنسرٹ میں آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی نمائش کیلئے پیش کی گئی جس میں معروف گلوکار علی ظفر نے قومی ترانے کے ساتھ ٹرافی کا استقبال کیا ۔

کنسرٹ میں علی ظفر کے علاوہ عاطف اسلم اور سجاد علی نے بھی سروں کا جادو بکھیرا جس کو فینز نے بھرپور انداز میں انجوائے کیا ، اس موقع پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔

اس سے قبل آئی سی سی ورلڈ کپ کی ٹرافی جب کراچی پہنچی تو شاپنگ مال میں ٹرافی دیکھنے والوں کا تانتا بندھ گیا، فینز کا سیلفی سیشن عروج پر رہا۔

تازہ ترین