• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

دنیا کے پہلےمسافر ڈرون کی آزمائشی اڑان کامیاب


چین کی ڈرون میکر کمپنی نے دنیا کا پہلا مسافر ڈرون تیار کرکے فضائی سفر میں انقلاب برپا کردیاہے۔

جی ہاں، دنیا کے پہلے مسافر ڈرون ہونے کا اعزاز حاصل کرنے والی اس منفرد اور انوکھی سواری کو آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں گزشتہ روزپہلی بار آزمائش کے لئے اڑایا گیا جس نے اپنا سفر کامیابی سے مکمل کیا۔

ماہرین کے مطابق یہ مسافر ڈرون 150کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آسمان کی بلندی پر اڑ نے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

چین اور آسٹریا کی کمپنیوں کی مشترکہ کاوشوں سے متعارف کئے گئے اس ا ی ہینگ 216ڈرون میں دو افراد ڈیڑھ سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پچاس سے ستر کلو میٹر تک با آسانی سفر کرسکتے ہیں۔

دنیا کے اس پہلے مسافر ڈرون کی ایڈوانس بکنگ کا آغاز بھی کردیا گیا ہے ،کمپنی کے مطابق ہزاروں آرڈرز انہیں پہلے مل چکے ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین