• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسانج کے والد کی اپنے بیٹے کو واپس آسٹریلیا لانے کی اپیل

کینبرا(این این آئی )وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کے والد جان شِپٹن نے آسٹریلوی حکومت سے اپیل کی ہے کہ لندن میں گرفتار ان کے بیٹے کو وطن واپس لایا جائے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شپٹن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ گرفتاری کے بعد اپنے بیٹے کی حالت دیکھ کر انہیں شدید صدمہ ہوا ہے۔ ہر سال کرسمس کے موقع پر وہ ایکواڈور کے سفارت خانے میں اسانج سے ملنے باقاعدگی سے جاتے تھے۔ اسانج کو واپس لانے کے لیے انہوں نے ملکی وزیراعظم اور وزارت خارجہ سے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔ دوسری جانب آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن کہہ چکے ہیں کہ ان کی حکومت اسانج کو کوئی رعایت نہیں دے گی۔
تازہ ترین