• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور میں پہلی بار ایلومنائی ایسوسی ایشن کا قیام

پشاور(خصوصی نامہ نگار) انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور میںایلومنائی ایسوسی ایشن کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی انجینئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین تھے، یونیورسٹی کی تاریخ اپنی نوعیت کی پہلی تقریب تھی جس میں 250سے زائد سابق گریجویٹس نے شرکت کی۔تقریب میں انتخابات بھی کرائے گئے جس میں انجینئر گل بہادار کو ایسوسی ایشن کا صدر، انجینئر شیر بہادر نائب صدر، انجینئر ناصر غفور جنرل سیکرٹری، پروفیسر ڈاکٹر عبدالشکور سیکرٹری فنانس جبکہ انجینئر دل اویز کو متفقہ طور پر پریس سیکریٹری منتخب کیا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین نے کہا کہ ایلومنائی یو ای ٹی کی حقیقی طاقت ہے جوملک بھر میں مختلف شعبوں میں نما یا نشستوں پر پاکستان کی خدمت کر رہے ہیں۔ انہوں نے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایلومنائی ایسو سی ایشن کے ذریعے فارغ التحصیل طلبہ اساتذہ اور دارے سے منسلک رہتے ہیں۔
تازہ ترین