آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر18؍ذیقعد 1440ھ22؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی اسٹیج ڈراموں، فلموں اورٹی وی کے ذریعے اپنے فن موسیقی سے لاکھوں چہروں پر خوشیاں بکھیرنے والے نامور اداکار ببو برال کو ہم سے بچھڑے 8برس بیت گئے۔


1964ء میں گوجرانوالہ کے قصبے گھکھڑ منڈی میں پیدا ہونے والے ببو برال کا اصل نام ایوب اختر تھا، جنہوں نے 18برس کی عمر میں اپنے فنی کیریئر کا آغاز اپنے آبائی شہر سے کیا اور بعد ازاں آگے بڑھنے کی لگن انہیں لاہور کھینچ لائی۔

تین عشروں پر محیط اپنے فنی کیریئر میں ببو برال نے نہ صرف اپنی شاندار اداکاری سے لوگوں کے دلوں میں گھر کیا بلکہ ڈرامے لکھ کر بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

یوں تو ان کے بے شمار ڈراموں نے شائقین کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں لیکن اسٹیج ڈرامہ شرطیہ مٹھے میں ان کی شاندار پرفارمنس نے اصل شہرت دلائی۔

واضح رہے کہ 16 اپریل 2011ء کو فن مزاح کا یہ چمکتا دمکتا ستارہ طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں