• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختون خوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان کہتے ہیں کہ دہشت گردوں نے پشاور کے علاقے حیات آباد کے ایک گھر میں پناہ لی تھی، میری اطلاعات کے مطابق وہاں 7 دہشت گرد موجود ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان نے حیات آباد پشاور میں جاری آپریشن کے دوران شہید ہونے والے اہلکار کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپریشن میں اے ایس آئی کی شہادت کا واقعہ افسوسناک ہے۔

وزیر اعلیٰ محمود خان نے مزید کہا کہ ایسے واقعات کو کاؤنٹر کرنا آسان نہیں،دہشت گردوں کے خلاف فوری ایکشن سے پتہ چلتا ہے کہ فورسز الرٹ ہیں ۔

تازہ ترین