• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی دارالحکومت سمیت ملک کے بڑے شہروں میں پٹرول 5پیسےسستاہوگیا

نئی دہلی (ایجنسیاں) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سمیت ملک کے بڑے شہروں میں پٹرول میں مسلسل 2دن کے اضافہ کے بعد منگل کو 5پیسے فی لیٹر سستا ہوگیا جبکہ ڈیزل کی قیمت 5پیسے فی لیٹر بڑھ گئی ہے۔ بھارتی میڈیاکے مطابق نئی دہلی میں پٹرول کی قیمت 72.98 کے مقابلے میں72.93 روپے فی لیٹر رہے گی جبکہ ڈیزل کی قیمت 66.26 روپے فی لیٹر سے پانچ پیسے بڑھ کر 66.31 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ دہلی کے ساتھ ہی ممبئی، کولکتہ اور چنائی میں بھی پٹرول پانچ پانچ پیسے سستا ہوگیا ہے۔
تازہ ترین