• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ بچے کی ہلاکت پر پولیس نے اب تک رپورٹ نہیں دی ‘

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بچے کی ہلاکت پر کل سے پولیس سے رپورٹ مانگ رہا ہوں لیکن مجھے رپورٹ نہیں دی گئی۔

میڈیا سے گفتگو میں سید مراد علی شاہ نے پولیس کی جانب سے واقعے کی رپورٹ نہ دیئے جانے پر کہا کہ معاملہ اب ایسے نہیں چل سکتا،پولیس میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل رات کو بھی ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے ۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پولیس کی بے حسی اور مجرمانہ کارروائی کا پتا چلا،انتظار کر رہاتھا کہ پولیس خود کارروائی کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ پچھلے دنوں میں 7تا 8 افسوسناک واقعات ہوئے،ان واقعات پر جنہوں نے کارروائی نہیں کی ،ان کے خلاف ہم کارروائی کریں گے۔

مراد شاہ نے مزید کہا کہ سندھ حکومت سندھ کے عوام کی حفاظت کے لیے ہے،گزشتہ واقعے پر پولیس سے کہا تھا کہ بڑے ہتھیار چھوڑیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آرٹیکل 149 میں مداخلت کا کوئی معاملہ نہیں۔

تازہ ترین