• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرتھر پاکستان سے نئے معاہدے کے خواہاں،فلاور کا دل مرجھاگیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے بعد پاکستانی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف اور قومی سلیکشن کمیٹی کے عہدوں کی معیاد ختم ہوگی۔ دو سال سے پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ورلڈ کپ شروع ہونے سے قبل نئے معاہدے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ 2014 سے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کا دل مرجھا گیا، وہ مزید کام نہیں کرنا چاہتے۔ مکی آرتھر نے کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار سے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ ورلڈ کپ سے پہلے ان کے معاہدے میں توسیع کی جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے اس پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انضمام اور مکی کی ٹیم کو نئے معاہدے دینے کا انحصار پاکستان ٹیم کی ورلڈ کپ میں کارکردگی پر ہوگا۔

تازہ ترین