واشنگٹن( نیوز ایجنسی ، اے ایف پی )امریکی محکمہ انصاف نے صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت اور ٹرمپ کے روس سے روابط سے متعلق مکمل میولر تحقیقاتی رپورٹ اپنی ویب سائٹ پر جا ری کر دی ،جس میں بتا یا گیا کہ 2سال کی تحقیقات میں ٹرمپ کیخلاف ایسا کو ئی ثبوت نہیں ملا کہ انھوں نے صدارتی انتخابات جیتنے کیلئے روس سے کو ئی ساز بازکی جبکہ امریکی صدر ٹرمپ نے ردعمل ظاہر کرتے ہو ئے اسے فتح کا دن قرار دیا اور ٹویٹر پیغام میں کہا کہ گیم اووور،امریکی اٹارنی جنرل ولیم بر نے نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ سابق خصوصی تفتیشی اہل کار رابرٹ میولر کی تحقیقات سے ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے کہ صدر ٹرمپ نے تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے کی کوئی کوشش کی، صدر ٹرمپ یا اُن کی صدارتی مہم کے کسی فرد نے 2016 کے صدارتی انتخاب کے دوران روس سے کوئی ساز باز کی تھی۔