• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع اٹک میں بھی ایک لاکھ گیارہ ہزار افراد کو ہیلتھ کارڈ دئیے جائینگے

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے)ہیلتھ کارڈ سکیم کے تحت راولپنڈی کے ساتھ ضلع اٹک میں بھی ایک لاکھ گیارہ ہزار افراد کو کارڈ دئیے جائیں گے۔ راولپنڈی سٹی میں ڈسٹری بیوشن سنٹر کیلئے اسٹیٹ لائف انشورنس کے نمائندوں نے مختلف میونسپل میڈیکل سنٹرز (ڈسپنسریوں) کا دورہ کرکے جائزہ لیا۔ راولپنڈی ضلع کے دو لاکھ اسی ہزار افراد کو ہیلتھ کارڈدئیے جائیں گےجس کے لئے راولپنڈی شہر و کینٹ کےعلاوہ تحصیلوں میں بھی ہیلتھ کارڈ ڈسٹری بیوشن سنٹرز بنائے جائیں گے۔ باخبر ذرائع کےمطابق ضلع اٹک میں بھی ہر تحصیل میں ڈسٹری بیوشن سنٹرز بنیں گے۔کارڈز کی تقسیم کا کام اسٹیٹ لائف انشورنس کی ٹیمیں کررہی ہیں۔جمعرات کو ڈپٹی کمشنر اٹک اورتحصیلوں کے سربراہ اسسٹنٹ کمشنرزسے ملاقاتیں کرکے پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
تازہ ترین