• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں پتنگ بازی کے مختلف واقعات میں تین شہری زخمی ہوگئے،پولیس پتنگ بازوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔

لاہور میں پولیس کی سستی اور شہریوں کا شوق لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالنے لگا، بد ھ اور جمعرات کی ردمیانی شب ایک اور شہری پتنگ کی ڈور پھرنے سے بری طرح زخمی ہو گیا جس سے ایک ہی دن میں ڈور پھرنے سے زخمی ہونیوالے افراد کی تعداد 3 ہو گئی ۔

کینٹ اور ماڈل ٹاؤن ڈویژنوں میں پولیس کے دعوؤں کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں پتنگ بازی جاری رہی، کینٹ ڈویژن میں ڈور پھرنے سے تھانہ ڈیفنس اے کے رہائشی راو ٔعبدالرحمان اور تھانہ فیکٹری ایریا کے رہائشی احمد حسان زخمی ہوگئے۔

ایک اور واقعے میں تھانہ نشتر ٹاؤن کی حدود میں موٹر سائیکل سوار زاہد حنیف بھی پتنگ کی ڈور پھرنے سے زخمی ہوگیا، تینوں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے جنرل اسپتال منتقل کردیا گیا۔

تازہ ترین