• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واسا شعبہ ریکوری ،سیوریج اور واٹر سپلائی میں تبادلے

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی واسا کے حکم پر شعبہ ریکوری ،سیوریج اور واٹر سپلائی میں تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں اسسٹنٹ ڈائر یکٹر انجینئرنگ عمیر اصغر کو شعبہ ریکوری میں اسسٹنٹ ڈائر یکٹر کمپیوٹر کا اضافی چارج دیا گیا ہے ،سپروائزرکمپیوٹر آپریشن زاہد اقبال سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کمپیوٹر کی اضافی ذمہ داری واپس لے لی گئی ہے ،سنیئر سب انجینئرمحمد مصطفیٰ جو کہ سیوریج سائوتھ ولایت آباد سب ڈویژن میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ کے عہدے پراضافی ذمہ داری سر انجام دے رہے تھے ان کو تبدیل کر کے شعبہ واٹر سپلائی میں واٹر ورکس سب ڈویژن میں تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ قاسم پور سیوریج سب ڈویژن کے سب انجینئر رانااکرام کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ ولایت آباد سیوریج سب ڈویژن کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔
تازہ ترین