• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعظم سواتی کو تمام تر کوشش کے باوجود پسندیدہ وزارت کا قلمدان نہ مل سکا

اسلام آباد(فاروق اقدس/نمائندہ جنگ) ایوان بالا کے رکن اعظم خان سواتی نے ہفتہ کو ایوان میں وفاقی وزیر کا حلف تو اُٹھالیا لیکن تمام تر کوشش کے باوجود اُنہیں اپنی پسندیدہ سابقہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا قلمدان نہیں مل سکا۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق سینیٹر اعظم سواتی جو اس سے پہلے بھی دو مرتبہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وزیر رہ چکے ہیں اُن کی پوری کوشش تھی کہ اس مرتبہ بھی اُنہیں اُن کی سابقہ وزارت مل جائے لیکن وزیراعظم عمران خان نے اُن کی اس درخواست کو اہمیت نہیں دی تھی اور اُنہیں پارلیمانی اُمور کی وزارت پر اتفاق کرنا پڑا۔
تازہ ترین