• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس ،پیلی جیکٹ مظاہرین کا احتجاج 23 ویں ہفتے میں داخل،126گرفتار

پیرس( رضا چوہدری ) فرانس بھر میں پیلی جیکٹ والوں کی طرف سے 23ویں ہفتے میں داخل ہوگئے ،پیرس کے مختلف مقامات پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، مظاہرین نےصدر ایمانیول ماکغوں سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا،گذشتہ ہفتے کی نسبت مظاہرین کی تعداد اس موقع پر زیادہ تھی اس ہفتے کےمظاہرے انتہا ئی کامیاب رہے، تمام چھوٹے بڑے شہروں کے چوک چوراستوں پر ٹریفک بلاک کرکے گذر نے والوں سے اظہار یکجہتی وصول کرتے رہے، اس دوران دو پولیس ملازمین زخمی اور 126 افراد کی گرفتار ہوئی، مظاہرین کو اجازت نہ ملنے پر توڑ پھوڑ ،گاڑیوں کو آگ لگانے کے متعدد واقعات بھی رونما ہوئے۔

تازہ ترین