• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ کیساتھ ہتک آمیز رویہ برداشت نہیں کریں گے: پنجاب ٹیچرز یونین

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب ٹیچرز یونین کے سینئرنائب صدر پنجاب رانا الطاف حسین نے اپنے ایک بیان میں سیکر ٹری سکولز پنجاب کی جانب سے استاد کو عزت دو کے سلوگن کو احسن اقدام قرار دیا ،انہوں نےکہا کہ کوئی معاشرہ اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک اس معاشرے کے اساتذہ کو وہ عزت نہ دی جائے کہ جس کے وہ حقدار ہیں ،اساتذہ کے ساتھ ہتک آمیز رویہ کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، اساتذہ کو سب سے بڑامسئلہغیر تدریسی سرگرمیوں سے ہےجس کی وجہ سے وہ پورا وقت تدریس کو نہیں دے پاتے،سیکرٹری سکولز پنجاب ایسےاقدامات کریں کہ اساتذہ صرف تدریسی سرگرمیوں تک ہی محدود رہیں تاکہ تعلیمی اداروں کی کارکردگی مزید بہترہو ۔
تازہ ترین