• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف نے ماضی کے فرسودہ سیاسی کلچر کو دفن کر دیا‘ صوبائی وزیر

پشاور(نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا کے وزیر زراعت ، لائیو سٹاک وفشریز محب اللہ خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے جذبہ خدمت خلق سے سرشار سیاست کو متعارف کرکے ماضی کے فرسودہ سیاسی کلچر کو دفن کر دیا ہے پی ٹی آئی کی پانچ سالہ کارکردگی گذشتہ 70 سالوں پر بھاری ہے عقل کے اندھوں کو تحریک انصاف کی کارکردگی نظر نہیں آ رہی ہے ، صحت ، تعلیم ، سڑکوں کی تعمیر سمیت دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی تحریک انصاف کا طرہ امتیاز ہے ، گٹ تا مرادی 6 کلو میٹر سڑک سمیت دیگر لنک سڑکوں کی تعمیر پر جلد کام کا آغاز ہو گا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ گٹ پیوچار میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تازہ ترین